کیا پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بہت جلد ہوگی؟

شائع 25 جنوری 2017 10:54am

srk3

لاہور:چار ماہ کی پابندی کے بعد اب پاکستانی سینما گھروں  میں بھارتی فلموں  کی نمائش  دوبارہ شروع کرنے  پر غور کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، حکومت  بھارتی فلموں کی دوبارہ نمائش کے حوالے سے جائزہ لے رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے باقاعدہ این او سی  جاری ہو جائے گا۔

فی الوقت  پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہو رہی اور یہ کہنا ممکن نہیں کہ نمائش پر پابندی کب تک اٹھے گی۔

تاہم، امکان  ہے بھارتی فلمیں "رئیس"اور "قابل"  انٹرنیشنل ریلیز کے بعد  بہت جلد پاکستان میں  ریلیز  ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ چار ماہ قبل کشمیر میں قائم   اڑی کیمپ پر حملے  کے  بعدبھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا جس کےبعددونوں جانب  سےفنکاروں پر پابندی اور مواد  کے تبادلے کا سلسلہ معطل کر دیا گیا تھا۔

بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے ساتھ ساتھ  پا کستانی مواد پر بھی پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ سے پاکستانی سینما مالکان نے بھی انڈین فلمیں اور مواد  نشر کرنا بند کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی بھارت کو مہنگی پڑ گئی