خا ن نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ بولی وڈ کے"کنگ"ہیں

شائع 26 جنوری 2017 06:39am

khan

ممبئی:گزشتہ روز ریلیز ہونے والی کنگ خان کی فلم"رئیس"کا آغاز بہت ہی  اچھا ہوا بلا شبہ یہ  ریلیز کے پہلے ہی دن بلاک بسٹر فلموں میں شامل ہوگئی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق جیسے امید ظاہر کی جارہی تھی "رئیس   " تقریباً 80 فیصد  سینما گھروں پر قبضے کے ساتھ "قابل" کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہی ہے۔

بھارت میں عموماً فلمیں جمعہ کے روز ریلیز کی جاتی ہیں لیکن رئیس اور قابل کے لیے بدھ کے دن کا انتخاب کیا گیا  جبکہ  یہ دن  بھارتیوں کے لیے کافی مصروف ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود فلموں کے لیے یہ اچھا دن ثابت ہوا۔

بھارتی تجزیہ کار رامیش بالا  کے مطابق  خان کی "رئیس" پہلے دن 21 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی ہے،جبکہ  ہرتیک کی "قابل"صرف 7 کروڑ 5 لاکھ کما سکی۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم بیرون ملک بھی اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ،آسٹریلیا میں  فلم نےتقریباً 3.984ڈالراورنیوزی لینڈ میں تقریباً 16.069 آمدنی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیئے: 5وجوہات جو آپ کو"رئیس"دیکھنے پر مجبور کردیں گے