دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے کی مذمت بھی کی گئی۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس پی آر،وفاقی وزرا چوہدری نثار،اسحاق ڈار، سلامتی امور کے مشیر ناصر جنجوعہ ، مشیر امورخارجہ سرتاج عزیز اور دیگرحکام شریک ہوئے۔اجلاس میں خطے کی صورتحال پرغور کیا گیا ، اجلاس کے شرکا نے بھارت کے پٹھان کوٹ ائر بیس پر حملے کی مذمت کی اور بھارت کیساتھ روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔
اجلاس کے شرکا نے کہا کہ قوم دہشتگردوں کیخلاف ایپریشن پرمتفق ہے، تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف مکمل ہم ایہنگی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔