امریکا:مسلمانوں کی ملک بدری، فنکار بھی احتجاج میں شامل

شائع 27 جنوری 2017 02:48pm
File Photo File Photo

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ کا مسلمان مہاجرین کی امریکا آمد پر عارضی پابندی اور امریکا میں موجود مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے حکم نامے کے امکانات نے احتجاج کی امریکا بھرمیں لہڑ دوڑا دی ہے۔اور اب اس احتجاج میں امریکی فنکاربھی شامل ہوگئے ہیں۔

امریکا کی سابق وزیر خارجہ  میڈلن اولبرائٹ  نے ٹوئٹر پیغام میں  کہا ہے کہ اگر امریکی مسلمانوں کا الگ سے اندراج کیا گیا تو اظہار یکجہتی کے طور پر وہ بھی خود کو بطورمسلمان رجسٹر کرانے پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پرورش کیتھولک عیسائی کے طور پر ہوئی لیکن انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ ان کا خاندان یہودی تھا۔

بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیالک نے  ٹرینڈ  پرلکھا کہ یہودی ہوں اوراظہاریکجہتی کے طورپرخود کو مسلمان رجسٹرکرانے پر تیار ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ اگر ہم ان لوگوں کا اندراج کر رہے ہیں جن کو ہم خطرہ سمجھتے ہیں تو سفید فام مردوں کو بھی رجسٹر کیا جائے کیونکہ زیادہ تر سیریر کلرز اور قتل عام کرنے والے سفید فام مرد ہیں۔