ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف وزارت داخلہ کی سپریم کورٹ میں اپیل
کراچی:معروف ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف وزارت داخلہ نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایان علی کا نا م ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ کار سے باہر تھا۔
کیونکہ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی استدعا پرایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا ،سندھ ہائی کورٹ نے میرٹ پر فیصلہ دیا لیکن درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ نہیں لیا اور پنجاب حکومت کا موقف بھی نہیں جانا گیا،انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ دو مرتبہ ای سی ایل کا کیس سن چکی ہے ،تیسری مرتبہ ان کو کیس نہیں سننا چاہئے تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔