عمرکوٹ کا تاریخی قلعہ زبوں حالی کا شکار
سکھر :عمرکوٹ کا تاریخی قلعہ محکمہ آثارقدیمہ کی غفلت کے باعث زبوں حالی کاشکارہے ، تاریخی قلعہ کے ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر اور مرغی فروشوں نے ڈیرے جما لیے ہیں ۔
ماروی کے کردار سے مشہور تاریخی قلعہ عمرکوٹ آہستہ آہستہ اپنا وجود کھورہا ہے،انتظامیہ کی غفلت کے باعث قلعہ کی دیواروں اور دروازوں پر دراڑیں پڑ گئی ہیں۔
قلعے کے باہر نہ صرف گندگی کے ڈھیر ہیں بلکہ مرغی فروشوں نے دکانیں بنا لی ہیں سیاحوں نے اس تاریخی قلعے کی زبوں حالی پر تشویش ظاہر کی ہے۔
آثار قدیمہ ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، اگر اس قلعے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے مناسب انتظامات نہ کیے گئے تو اس قومی سرمایے کو مزید نقصان پہنچے گا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔