کیا آپ بھی بال گرنے کے مسئلے سے دوچار ہیں؟

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2017 05:52pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

دنیا میں ہر لمحے سرکے بال گرنے کا مسئلہ بڑھتا چلا جا رہاہے۔

ایک دوا ساز کمپنی کےسائنس دان نے اس مسئلے کے ایسے حل بتائے ہیں جنہیں اپنانے کے کوئی نقصان  نہیں۔

وہ کیا ہیں آئیے جانتے ہیں

نیم گرم تیل کا مساج بالوں کی پرورش کیلئے مطلوبہ مقدار میں قوت بخش اجزا فراہم کرنے کیلئے بہترین ہے۔ مساج صرف دباؤ سے ہی راحت نہیں دے سکتا بلکہ آپ کے سر میں خون کی گردش کو بھی بڑھاتا ہے، لہٰذا بال گرنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

ہیئر ڈرائر اور اسٹریٹنر آپ کے بالوں کی جڑوں کو گرمی پہنچا کر کمزور اور بالوں کے پروٹین کو متاثر کر سکتےہیں۔ لہٰذا روزانہ کی بنیاد پر اس کا استعمال ترک کردیں۔

فلیم آف دی فارسٹ کے نام سے پہچانے جانےوالے، بیوٹے گم ٹری میں کسیلے پن کی خصوصیات ہوتی ہیں اور یہ بالخصوص سر کے علاج کیلئے کار آمد ہیں۔ اینٹی ہیئر فال کریم بیوٹے کے ساتھ استعمال کریں، آپ دیکھیں گے بال گرنا بند ہوجائیں گے۔

بالوں کو اچھی طرح دھونا ہمیشہ ترو تازگی کا احساس رکھتا ہے، لیکن کیمیائی مرکبات کو بالوں پر عموماً لگانا بالوں کے گرنے، اور خشک ہونے کےسبب کمزور ہوجانے کا سبب بنتا ہے۔ جڑی بوٹیوں اور ہلکے کیمیکل کا شیمپو کا آرام سے استعمال کیجئے اور موٹے اور گھنے بال پائیے۔

نوٹ: یہ تحریر محض معلوماتی ہے۔ کسی بھی چیز کے استعمال سے قبل معالج سے ضرور مشورہ کرلیں

بشکریہ زی نیوز