گوجرانوالہ:داعش سے تعلق ،نو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ
گوجرانوالہ :گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار نو ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مبینہ دہشتگردوں کو پیش کیا گیا۔
ملزمان کو ڈسکہ اور نوشہرہ ورکاں سے گرفتار کیا گیا تھا۔اور انکے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد،گولیاں اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تمام ملزمان پر الزام ہے کہ انکا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔پولیس نے انتہائی سخت سیکورٹی حصار میں انکو عدالت میں پیش کیا۔
جس پر عدالت نے نو ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا۔اور آئندہ سماعت پر پندرہ جنوری کو ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔