'کنگ خان کچھ بھی بیچ سکتے ہیں'

ممبئی:بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ 'شاہ رخ خان کچھ بھی بیچ سکتے ہیں'یہ بات بالکل سچ ہے اس کی سب سے بڑی مثال فلم رئیس ہے جس میں شاہ رخ نے روایتی کرداروں سے ہٹ کر ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا اور لوگوں سے پزیرائی حاصل کی۔
خان کی فلم رئیس 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے سے بس چند قدم ہی دور ہے ،فلم کی اوپننگ بہت ہی شاندار انداز میں ہوئی تھی ،امیدوں کے برخلاف فلم نے پہلے ہی دن 20 کروڑ سے زائد کا شاندار بزنس کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔
اور اب تک فلم 75 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے ،بھاتی تجزیہ کار ترن آدرش نے پُرجوش انداز میں بتاتے ہوئے کہا کہ 'رئیس نے کمال کردیا'بدھ کے روز(ریلیز والے دن)20 کروڑ 42 لاکھ،جمعرات کے روز 26 کروڑ 30 لاکھ ،جمعہ کے روز 13 کروڑ 11 لاکھ،ہفتہ کے روز 15 کروڑ 61 لاکھ کماکر اب تک فلم 75 کروڑ 44 لاکھ کما چکی ہے اور بہت جلد 100 کروڑ کا ہندسہ پورا کرلے گی۔
#Raees Wed 20.42 cr, Thu 26.30 cr, Fri 13.11 cr, Sat 15.61 cr, Sun 17.80 cr. Total: ₹ 93.24 cr. India biz... Weekdays are crucial!
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 30, 2017
#Raees nears ₹ 100 mark in its extended 5-day weekend... Will be SRK's 7th film in ₹ 100 cr Club... Day-wise data in next tweet... — taran adarsh (@taran_adarsh) January 30, 2017
صرف بھارت میں ہی نہیں فلم بیرون ملک بھی کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے،جبکہ انڈین ایکسپریس کے مطابق فلم کو بہت جلد پاکستان میں بھی ریلیز کی اجازت مل جائے گی۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔