یہ 9 چیزیں آپ کی گاڑی میں ہمیشہ موجود ہونی چاہیئے
فائل فوٹوہم اکثر سفر سے قبل اپنی گاڑی میں ضروری اشیاء رکھ لیتے ہیں مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کچھ نہ کچھ بھول جاتے ہیں اور بعد میں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔
ایمرجنسی کی صورتحال میں ہمارے پاس ان چیزوں کا نہ ہونا مزید پریشانی کا باعث بنتا ہے، اس لئے آج ہم آپ کو ان اشیاء کے بارے میں بتائیں گے جن کا گاڑی میں ہر حال میں موجود ہونا لازمی ہے۔
ان چیزوں کو گاڑی میں رکھنے کے بعد آپ ایمرجنسی کی صورتحال میں کسی بھی قسم کی پریشانی کو حل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔
ایمرجنسی خدانخواستہ کبھی بھی درپیش ہوسکتی ہے۔ اس سے نمٹنےکےلئے اقدامات پہلے سے کرکے رکھنے چاہیئے تاکہ اس وقت کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔
٭گاڑی کے کاغذات

جب بھی کہیں سفر پر نکلیں تو اپنی گاڑی کے اہم کاغذات ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں،خاص طور پر اگر سفر بہت لمبا ہےتو کاغذات کا ساتھ ہونا لازمی ہے۔
٭ ٹیشوز

اگر آپ کے ساتھ بچے سفر نہیں کررہے تب بھی اپنی گاڑی میں ٹیشوز، پیپر ٹاولز، موئسٹ وائپس اور نیپکنز ضرور رکھیں۔ یہ ایمرجنسی کی صورت میں بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔
٭ فون چارجر

اپنے موبائل فون کا ایک چارجر ہمیشہ گاڑی میں سفر کے دوران اپنے ساتھ رکھیں تاکہ جیسےہی موبائل کی بیٹری کم ہونے لگے تو گاڑی میں ہی اس کو فوراً چارج کرلیا جائے۔
٭ ٹارچ

ٹارچ کو بھی ہمیشہ اپنی گاڑی میں رکھیں کیونکہ اندھیرے میں گاڑی رک جانے کی صورت میں یہ آپ کی بہت مدد کرسکتا ہے۔
٭ ٹول کٹ

اگر آپ میکینک نہیں بھی نہیں تو تب بھی اپنی گاڑی میں چھوٹی ٹول کٹ رکھیں۔ اس سے آپ خود اپنی گاڑی صحیح کرسکتے ہیں اور اپنی منزل پر وقت پر پہنچ سکتے ہیں۔
٭ پانی کی بوتل

جب بھی پانی کی بوتل گاڑی میں رکھیں تو وہ بھری ہوئی رکھیں یا پھر کسی بیگ کے اندر کرکے رکھیں۔
٭ نوٹ بک اور پین

اپنی گاڑی میں نوٹ بک اور پین ضروررکھیں۔ یہ آپ کے لئے کئی مواقع پر کام آسکتے ہیں اور آپ کی پریشانی باآسانی حل ہوسکتی ہے۔
٭ فرسٹ ایڈ کٹ
![]()
فرسٹ ایڈ کٹ بھی اپنی گاڑی میں ضرور رکھیں تاکہ خدانخواستہ ہلکی چوٹ کی مرہم پٹی بھی آپ خود کرلیں۔
٭ کھلے پیسے

کوشش کریں کھلے پیسے یعنی سکےہمیشہ اپنےساتھ رکھیں۔ یہ بھی مشکل وقت میں آپ کے کام آسکتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔