پٹھان کوٹ واقعہ سازش کا نتیجہ ہے،رحمان ملک

شائع 09 جنوری 2016 04:13am

r20000000000000

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کہتے ہیں پٹھان کوٹ واقعہ سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے، حملے کے پیچھے بھارتی ہی نکلیں گے، بھارت الزام تراشی کے بجائے پاکستان کو قابل بھروسا معلومات دے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا، بھارت کشمیر کا مسئلہ مذاکرات کی میز پر نہیں لانا چاہتا۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی میڈیا کسی بھی واقعے کے تین منٹ بعد ذمہ داروں کا تعین کر دیتا ہےبھارت الزام تراشی کے بجائے ہمیں قابل بھروسہ معلومات دے۔

انہوں نے کہا کہ بھات نے سمجھوتا ایکسپریس حملے کا الزم بھی پاکستان پر لگایا تھاجس میں پینسٹھ پاکستانیوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا، بھارت نے کبھی سمجھوتا ایکسپریس یا کسی اور حملے پر معافی نہیں مانگی۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات پٹھا کوٹ حملے کے باعث منسوخ نہیں ہونے چاہئیں۔