'سنی لیونی پر پیسہ نہ لوٹائیں، فلم کا ٹکٹ خریدیں'
File Photoکنگ خان کی فلم رئیس باکس آفس پر کافی اچھا بزنس کررہی ہے اور فلم کا ایک دلچسپ پہلو اس میں سنی لیونی کا گانا لیلیٰ او لیلیٰ ہے کنگ خان نے اس پر پرمذاح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بھائی سنی لیونی پر پیسہ نہ لٹاؤ، میری فلم کا ٹکٹ خریدو۔
فلم میں سنی لیونی کے آئیٹم نمبر کولوگ کافی پسند کررہیے ہیں اور سنیما گھروں میں شائقین ان کا گانا شروع ہوتے ہی بےقابو ہو کر ناچتے اور اور پیسے لٹا رہے ہیں۔'
دوسری جانب قابل کے مقابلے میں رئیس زبردست کامیاب ثابت ہوئی ہے جس کی کئی جوہات ہیں۔ ایک وجہ شاہ رخ کی مقبولیت اور ان کا سٹارڈم ہے اور دوسری وجہ فلم کی کہانی اور شاہ رخ کا وہ کردار ہے۔
فلم کی ریلیز سے پہلے اور بعد میں بھی شاہ رخ اور ریتک کے درمیان ٹوئٹر پر انتہائی خوشگوار انداز میں بات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی۔
تاہم پاپا راکیش روشن شاہ رخ اور رئیس کی ٹیم سے خاصے ناراض ہیں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں یہاں تک کہہ دیا کہ وہ رئیس دیکھنے کے بجائے دو بار قابل دیکھنا چاہیں گے۔
Courtesy : BBC Urdu
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔