حاملہ خاتون قتل کیس کا ڈراپ سین

شائع 09 جنوری 2016 04:54am

police000000000000

لاہور :لاہور میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل ہونیوالی حاملہ خاتون کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولہ کے شوہر نے ہی دوسری شادی کیلئے دوست کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کیا۔

لاہور کے علاقے سندرداس روڈ پر آمنہ نامی حاملہ خاتون ڈکیتی کے دوران مبینہ مزاحمت پر قتل ہوگئی تھی جس کا نومولود بچہ بھی دو روز بعد دم توڑ گیا تھا،پولیس نے شک پڑنے پر خاتون کے شوہر عثمان کو حراست میں لیا تھا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور آمنہ کے نہ ماننے پر عثمان نے دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کردیا اور ڈکیتی مزاحمت کا ڈرامہ رچایا،سی سی پی او لاہور امین وینس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد خود ہی مدعی بن گیا تھا اور اس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔