لیاری میں پولیس کا مبینہ چھاپہ،دومجرم گرفتار

شائع 09 جنوری 2016 05:00am

arrest1111111

لیاری :لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس کا ایک مکان پر چھاپہ دو ٹارگٹ کلرگرفتار کرلئے۔ جبکہ بلدیہ میں پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، معتدد جواری گرفتار،جوئے پر لگی رقم برآمد کرلی گئی۔

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک مکان پر کارروائی کی جہاں سے دو ٹارگٹ کلر گرفتارکرلیے گئے ،پولیس کے مطابق دونوں ٹارگٹ کلرمعتدد قتل کی وارتوں میں ملوث ہیں۔

ادھر بلدیہ ٹاون میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں سے معتدد جواری گرفتار اور جوئے پر لگی رقم برآمد کرلی،رضویہ میں لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جہاں شہریوں نے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

ادھر لیاقت آباد سی ون ایریا میں شادی والے گھر میں ڈاکوو¿ں نے لوٹ مار مچادی، گھر سے لاکھوں روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بارات واپس گھر پہنچی تو ڈاکوں بھی تعاقب کرتے ہوئے پہنچ گیے اور انہوں نے لوگوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر کارروائی کی۔