کترینہ کیف نے دل کی بات بتا دی

شائع 09 جنوری 2016 07:27am

katrina

ممبئی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے حال میں ایک بیان دیا ہے، جس میں انھوں نے اپنے دل کا حال سب کو بتا دیا ہے۔ 

کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم فتور کے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی ، جس میں انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیار کے رشتوں میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے ۔ کبھی یہ نوک جھونک زیادہ ہوجاتی ہے اور کبھی نوک جھونک ختم بھی ہوجاتی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہر کسی شخص کی زندگیوں میں پریشانیاں آتی ہیں جس سے ان کی ذاتی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ کبھی یہ پریشانیاں خود آپس میں غلط فہمیوں کی وجہ سے رونما ہوتی ہیںاور کبھی کسی تیسرے شخص کی وجہ سے رونما ہوتی ہیں۔ دنیا میں کسی بھی شخص کی زندگی پرفیکٹ نہیں ہے۔

کترینہ کیف کے اس بیان سے لگتا ہے کہ انھوں نے تمام لوگوں کو کوئی اشارہ دیاہے ،لیکن یہ اشارہ کس کے لیے ہے اور کیوںہے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔