قومی ایئرلائن دبئی سےلاہورآنے والی میت چھوڑآئی

شائع 09 جنوری 2016 07:45am

pia-flight

لاہور: قومی ایئرلائن کے کارنامے عروج پر، دبئی سے لاہورآنے والی میت چھوڑ آئی۔قومی ایئرلائن کی جانب سے مسافرون کا سامان چھوڑکرآنا تواب سی بات ہے لیکن اس مرتبہ پی آئی کی پرواز دبئی سے لاہورآنے والی میت ہی کوچھوڑ آئی۔

دبئی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے ٹوزیرسیون پاکستانی شہری کی میت دبئی ہی میں چھوڑ آئی۔ میت نہ ملنے پرلواحقین نے لاہورایئرپورٹ احتجاج کیا۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے دبئی سے میت کوپروازپی کے ٹوون فورکے ذریعے کراچی پہنچایا جائے گا۔