ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

شائع 09 جنوری 2016 07:57am

weather-ho

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ملک میں سردی کا راج برقرار جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔آج ملک میں سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسکردو،گوپس،استور میں منفی سات،راولا کوٹ میں منفی چار،پاراچنار،گلگت،دیر ،ہنزہ اور قلات میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔