بگ باس میں ہوااہم فیصلہ۔۔

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2016 08:50am

big-boss000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے مشہور و معروف پروگرام میںگزشتہ دن آیا ایک عجب موڑجب شو کی جان سمجھے جانے والی کیشور گھر سے بے گھر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بگ باس میں موجود گھر والوں کو ایک انوکھا ٹاسک دیا گیا جس کا نام تھا ٹکٹ ٹو فینالے،اس ٹاسک میں بگ باس کے دو مضبوط کھلاڑی کیشور مرچنٹ اور پرنس نرولا نے حصہ لیا ،ٹاسک کے مطابق دونوں امیدواروں کو پندرہ لاکھ کی پرائز منی دی گئی ۔

دونو ںکو یہ فیصلہ کرنا تھا ان میں سے کوئی ایک پیسے لے کر شو چھوڑ دے اور اگر وہ یہ پیسے نہیں لیتا تو سیدھا بگ باس کے فینالے ایپی سوڈ میں داخل ہو جائے گا۔

یہ ٹاسک دونوں کے لئے انتہائی مشکل تھا کیونکہ پرنس اور کیشور شو میں ابتداءسے موجود ہیں اور ان کا اس طرح سے نکل جانا نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کے مداحوں کے لئے بھی کافی دکھ کا باعث ہے۔

کیشور نے پیسے لے کر اور شو چھوڑ کر سب کو حیران کردیا ،ان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ میں نے پیسے لے کر کچھ غلط نہیں کیا میں اور پرنس شروع سے اس شو میں ہیں اور ہم دونوں بہترین دوست بھی ہیں یہ ہم دونوں کے لئے انتہائی مشکل ٹاسک تھا ۔

میں نے اپنی مرضی سے پیسے لے کر شو چھوڑاہے،مجھ پر کسی کا دباﺅ نہیں ہے،ہاں یہ طریقہ غلط تھا لیکن میرے حساب سے یہ صرف ایک ٹاسک تھا جسے مجھے نہیں تو کسی اور کو مکمل کرنا تھا۔

kish000000000