احسن خان کا قا بل تعریف کارنامہ
کراچی:پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار احسن خان دوسروں کی مدد کرنے کے حوالے سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں ،وہ دوسروں کی مدد کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا کیا جسے دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ انسانیت اب بھی اس دنیا میں موجود ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی جس میں وہ ایک بے گھر فرد سے یہ پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں روزگار کی ضرورت تو نہیں ،انہوں نے تقریباً پانچ منٹ پر مشتمل ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ اگر کوئی درد مند دل رکھنے والا انسان ان کی کسی بھی طرح مدد کرسکتا ہے تو ضرور کرے۔
ویڈیومیں وہ شخص کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ مجھے صرف ایک موقعے کی ضرورت ہے تاکہ میں بھی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزار سکوں ،اس شخص نے اپنے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیوی اور سات بچوں کو ایک حادثے کے دوران کھو چکا ہوں ۔
احسن کی ویڈیو شئیر کرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لوگوں میں بے حد مقبول ہوگئی ہے اور لوگ اسے زیادہ سے زیادہ شئیر کر رہے ہیں۔
https://www.facebook.com/ahsan.khan.961556/videos/10208906736924897/Anyone interested in helping him in anyway plz let us know A kind gesture can reach a wound that only compassion can heal !!!
Posted by Ahsan Khan on Thursday, January 7, 2016

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔