انیل کپور ماضی میں کس اداکار سے کپڑے مانگ کر پہنتے تھے؟
ممبئی:بولی وڈ اداکاروں کی پرکشش شخصیت اور اسٹائل کے پیچھے کئی کہانیاں ہوتی ہیں ،بہت کم اداکار ہوتے ہیں جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوتے ہیں جبکہ باقی اداکارمحنت اور لگن سے اس مقام تک پہنچتے ہیں جسے'شہرت' کہتے ہیں۔
اداکارانیل کپور کا ماضی بھی دکھوں اور غربت سے بھرا پڑا ہے،ہندوستان ٹائمز کے مطابق انیل کپور نے اپنے پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 'ایک وقت تھا جب وہ مختلف تقاریب میں شرکت کرنے کے لیے اداکار سنجے دت سے ادھار کپڑے مانگ کر پہنتے تھے'۔
انیل کپور، جیکی شروف،ستیش کوشک اور گلشن گروور سمیت ماضی کی سُپر ہٹ فلم'رام لکھن'کی پوری ٹیم نے فلم کے 30 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔
انیل کپور نے تقریب میں موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'رام لکھن'کے پریمئیر کے موقع پر انہوں نے جو سوٹ پہنا تھا وہ کرائے کا تھا۔
تقریب میں موجود اداکارگلشن گروور کا کہنا تھا کہ اس زمانے میں وہ اورانیل کپور ڈیزائنرز کو'مسکا' لگاتے تھے تاکہ وہ ہمیں سوٹ کرائے پر دے دے۔
اداکار انیل کپور اور گلشن گروور کی ایک تقریب کے دوران لی گئی تصویر-فائل فوٹوانیل کپور نے گلشن گروور کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سب یاد ہے آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ،ڈیزائنر اکبر نے پارٹی میں پہنے کے لیےسنجے دت کا سوٹ دیا تھا ،وہ مجھے تھوڑاڈھیلا تھا ،کیونکہ اس دور میں سنجے دت کا وزن مجھ سے زیادہ تھا لیکن میں نے وہ سوٹ پہن لیا تھا کیونکہ اس کے سواء کوئی چارہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ انیل کپور کا شماراسٹائلش اداکاروں میں ہوتا ہے جبکہ ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بولی وڈ کی اسٹا ئل آئیکون مانی جاتی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔