دونوں ممالک کے تعلقات بگڑنے نہیں دیں گے،اعزاز چوہدری

شائع 10 جنوری 2016 08:30am

azaaz

اسلام آباد:سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بھارتی معلومات کی روشنی میں پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کام کررہی ہیں ، بھارت سے رابطے میں ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات بگڑنے نہیں دیں گے۔

آج نیوزکے پروگرام روبرو میں بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہورہی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا بھارت کی جانب سے دی گئی معلومات پر پاکستان میں سیکیورٹی ایجنسیز متحرک ہیں۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا پاکستان کی پہلی ترجیح ہے پڑوسی ملک پرامن رہیں۔انہوں نے کہا پاکستان نے بھارت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا بھارت کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات بگڑنے نہیں دیں گے۔