سری دیوی کے داماد کی تصویر نے بھارتی میڈیا میں دھوم مچادی

شائع 15 فروری 2017 09:53am

sri-devi1

ممبئی:گزشتہ روز بھارتی میڈیا میں بولی وڈ کی معروف اداکارہ  سری دیوی ،ان کی خوبصورت  بیٹی جھانوی کپور اور ان کے مبینہ داماد زیر بحث رہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  جھانوی کپور نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ خود،ان کی والدہ سری دیوی،والد ہدایت کار بونی کپور اور ان کے بوائے فرینڈ نظر آرہے ہیں ،یہ پوری فیملی   ایک ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہے۔

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoorr) on

تصویر میں موجود نوجوان  کی شناخت اکشت رنجن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ صرف اسی تصویر میں  نہیں بلکہ  جھانوی کے ساتھ متعدد تصاویر میں نظر آرہے ہیں  جنہیں انٹرنیٹ پر باآسانی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی تقریب کے موقع پر لی گئی ہے جس میں جھانوی سفید رنگ،اکشت  ہلکے  رنگ کے کُرتے اور سری دیوی زرد رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آرہی ہیں۔ یہاں اکشت اور جھانوی کی مزید تصاویر پیش کی جارہی ہیں جن سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں۔  

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoorr) on

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoorr) on