اینی میٹڈ فلموں میں نظرانداز کی جانے والی واضح غلطیاں

اپ ڈیٹ 16 فروری 2017 04:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اینی میٹڈ فلمیں ایسی بنائی جاتی ہیں جس کو ہر عمر کے لوگ انجوائے کرتے ہیں۔ زیادہ تر فلمیں زندگی کا بہترین سبق سیکھانے کے لئے بنائی جاتی ہیں تاکہ بچے اس سے استفادہ حاصل کریں۔

بعض اوقات ہم ان فلموں کو دیکھتے ہوئے اتنا کھو جاتے ہیں کہ ان میں کی جانے والی واضح غلطیوں کو نظرانداز کردیتے ہیں۔

آج ہم ان ہی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے جو آپ نے نظرانداز کردی تھیں۔

Inside out

اس فلم میں جب بےبی ریلے پیدا ہونے کے بعد اپنی آنکھیں کھولتی ہے تو ایک منظر میں اس کی امی چشمہ لگائیں ہوتی ہیں اور دوسرے منظر میں چشمہ نہیں لگا ہوتا۔

اسی فلم کے ایک اور منظر میں جب ریلے نئے اسکول میں اپنا تعارف دینے کے لئے کھڑی ہوتی ہے تو نوٹ بک اوپر رکھی ہوتی ہے اور جیسے ہی تعارف دے کر بیٹھتی ہے تو نوٹ بک نیچے چلی جاتی ہے۔

Monsters, Inc

اس فلم میں مانسٹر سولیون 'بو' کو لاکر نمر 193 میں چھپاتا ہے لیکن بعد میں لاکر نمبر تبدیل ہوکر 190 ہوجاتا ہے۔

Big hero 6

اس فلم میں جب ہائیرو ہامادا پروفیسر روبرٹ سے ملتا ہے تو ایک ہی منظر میں پروفیسر روبرٹ کی شرٹ کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔

Toy story

اس فلم کے ایک منظر میں مسٹر پوٹیٹو کی ایک آنکھ نہیں ہوتی لیکن دوسرے منظر میں آنکھ لگی دیکھائی دیتی ہے۔

The lion king

اس فلم میں جب سمبا اور نالا کو لگڑ بھگا پکڑ لیتے ہیں تو ایک منظر میں لگڑ بھگا کے چہرے پر خرنوچ کے نشان ہوتے ہیں اور اگلے منظر میں وہ نشانات غائب ہوجاتے ہیں۔

Snow white and the seven dwarfs

فلم میں جب ڈوپی کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ گھر میں کوئی موجود ہے تو وہ اس سے بچ کر بھگتے ہوئے دروازے کا ہینڈل ٹوٹ جاتا ہے لیکن دوسرے منظر میں دروازے کا ہینڈل جوڑا ہوا دیکھائی دیتا ہے۔

The little mermaid

جب ایریل کو دور سے چمکتا ہوا کانٹا نظر آتا ہے تو اس میں 4 کانٹے ہوتے ہیں لیکن جب کانٹے کو قریب سے دیکھایا جاتا ہے تو اس کے 3 کانٹے ہوتے ہیں۔

Frozen

فلم کے گانے 'لیٹ اٹ گو' میں جب ایلسا اپنے بالوں میں جیسے ہی اپنے بال کھولتی ہے تو اس کی چوٹی پیچھے سے چھلانگ لگا کر بائیں بازو سے گزرتی ہوئی اس کے کندھے پر آتی ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ