سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان آج پاکستان پہنچ رہے ہیں
اسلام آباد:سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ چونتیس ملکی اتحاد سمیت خطے کے دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔
سعودی وزیر خارجہ کے بعد سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان اعلی سطح وفد کے ہمراہ پاکستان آرہے ہیں۔چونتیس ملکی اتحاد ، یمن کی صورتحال سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، سعودی وزیر دفاع وزیرا عظم محمد نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس سے قبل سعودی میجرجنرل ایچ ای حسین الصاف کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔