گھر میں بسی ہوئی مچھلی کی بدبو کیسے ختم کی جائے؟
فائل فوٹواکثر گھر میں مچھلی فرائی کرنے سے اس کی بدبو پورے گھر میں بس جاتی ہے اور مہمانوں سمیت محلے والوں کو بھی یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ کے گھر مچھلی پکی ہے۔
بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ باسی مچھلی میں سے بدبو زیادہ آتی ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں بلکہ تازہ مچھلی میں سے بھی بدبو آتی ہے۔
مچھلی کو جب فرائی کیا جائے تو اس کی بدبو پورے گھر میں بس جاتی ہے خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب گھر بند ہوتا ہے تو گھر میں کھانے کی خوشبو بس جاتی ہے اور پھر یہ مشکل سے ختم ہوتی ہے۔
مچھلی میں سے آنے والی بدبو کو دور کرنے کے لئے کئی ٹوٹکے ہوتے ہیں اور لوگ اس پر عمل بھی کرتے آرہے ہیں لیکن نتیجہ کچھ خاص حاصل نہیں ہوتا۔
مچھلی کی بدبو کو گھر میں بسنے سے بچانے کے لئے اگر آپ مچھلی کو دودھ میں بھگو دیں اور اس میں لیموں اور پانی بھی مکس کرلیں تو اس سے آپ مچھلی کی ساری بدبو ختم ہوجائے گی۔
اس کے علاوہ کوئی بھی سی فوڈ پکانے کے لئے ابلتے ہوئے پانی میں سرکہ ڈال دیں اور سی فوڈ بھی ڈال کر ابال لیں۔ اس کے علاوہ اچھی خوشبو کے لئے آپ اس میں دار چینی اور لیونڈر آئل بھی ڈال سکتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔