سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم اتنی خاص کیوں ہے؟

شائع 18 فروری 2017 09:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

فلم ساز راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا کر کئی بھارتی اداکاروں کے دل خوش کردئیے ہیں۔

یہ بات سب جانتے ہیں کہ معروف بھارتی اداکار کی زندگی کسی رولر کوسٹر سے کم نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم ساز نے سجنے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بھی راج کمار ہیرانی نے سجنے دت کے ڈوبتے ہوئے کیرئیر کو بہتر بنانے کے لئے 'منا بھائی ایم بی بی ایس' فلم بنائی تھی جس سے سنجے دت کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

اب کی بار بھی ہیرانی نے ان پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا اور اس میں کئی مشہور بھارتی اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے۔

اس فلم میں سنجے دت کا کردار مشہور بھارتی اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں۔ جس کے لئے انھوں نے کافی وزن بھی بڑھایا ہے۔

سونم کپور بھی اس فلم میں سنجے دت کی محبوبہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ رنبیر اور سونم 10 سال بعد سلور اسکرین پر دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم میں سنجے دت کی والدہ اداکارہ نرگس کا کردار ماضی کی مشہور اداکارہ منیشا کوئرالہ ادا کریں گی، کینسر کے خلاف لڑنے کے بعد مینشا کی یہ پہلی فلم ہے۔ اداکارہ نرگس بھی کینسر کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔

سجنے دت کی اہلیہ کا کردار اداکارہ دیا مرزا ادا کررہی ہیں۔ فلم میں سنجے دت کا اپنے والد کے ساتھ گہرا رشتہ بھی دیکھایا گیا ہے اور ان کے والد کا کردار بھارتی اداکار وینود چوپڑا ادا کریں گے۔