ہالی ووڈ فلم فری اسٹیٹ آف جونز کا نیا ٹریلر جاری

شائع 10 جنوری 2016 12:44pm

sjdkhf-uireyfhjf

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم فری اسٹیٹ آف جونز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم تیرہ مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکشن ڈرامہ ہالی وڈ فلم فری اسٹیٹ آف جونز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم کی کہانی امریکی کسان نیو ٹاوٴن نائٹ کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جس میں وہ اٹھارہ سو باسٹھ کی خانہ جنگی کے دوران اپنی فوج تیار کرتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار میتھیو میکونوگے نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں گوگو را،کیری روسیل دکھائی دیں گے۔

جنگ و جدل اور مار دھاڑ کے مناظر پر مبنی فلم تیرہ مئی کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔