آرمی چیف راحیل شریف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات

شائع 10 جنوری 2016 02:00pm

sauida_imagee

راوالپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیردفاع نے ملاقات کی،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہواتو بھرپور جواب دیں گے۔

اسلام آباد پہنچنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ دفاعی امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا سعودی وزیردفاع سے ملاقات میں کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں سے قریبی تعلقات ہیں۔سعودی عرب اورخلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لئے اہم ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہواتو بھرپور جواب دیں گے،پاکستان سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں،سعودی وزیردفاع نے کہا کہ سعودی عرب کیلئے پاکستان بہت اہم ہے۔علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔