چھوٹے نواب کی دادی بھی میدان میں آگئیں

شائع 21 فروری 2017 07:08am

taimur

ممبئی:بولی وڈ کی خوبصورت جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر گزشتہ دسمبرایک خوبصورت سے بیٹے نے جنم لیا جس کا نام باہمی رضامندی سے دونوں نے 'تیمور علی خان پٹوڈی'رکھا۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق سیفینا نے دوسرے اداکاروں کی طرح اپنے بیٹے کو چھپانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اس کی پیدائش کے دن سے ہی مداحوں کے ساتھ اپنے بیٹے کی تصویر اور نام شیئر کردیا جبکہ سیف کی واٹس ایپ ڈی پی سے وائرل ہونے والی تیمور کی تصویر ٹویٹر ٹرینڈ بن گئی۔

تصویر میں تیمور کی خوبصورتی میڈیا کی ہیڈ لائین بن گئی،کوئی ننھے تیمور کی خوبصورتی کا موازنہ ان کی والدہ کرینہ سے کررہا تھا تو کوئی انہیں ان کے والد سے تشبیہ دے رہا تھا،لیکن اب چھوٹے نواب کی دادی میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے تیمور کے حوالے انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ  تیمور سیفینا سے نہیں ملتے۔

سیف علی خان کے مطابق  ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ تیمور رندھیرکپور(کرینہ کپور کے والد)میں ملتے ہیں،لیکن سیف نے اپنے بیٹے کی خوبصورتی کا سارا کریڈٹ اپنے سسر کو نہیں دیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ 'تیمور کی آنکھیں بالکل ان کے  جیسی ہیں'۔