وزیرا عظم نواز شریف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات
اسلام آباد:سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی سالمیت کو درپیش خطرے کی صورت میں اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے سعودی وزیردفاع کو یقین دہانی کرادی کہ پاکستان مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا ضرور ساتھ دے گا۔سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان نے وزیراعظم ہاو¿س میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی سلامتی کے امور اور موجودہ کشیدہ صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان جب وزیراعظم ہاو¿س پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف نے انہیں خوش آمدید کہا۔دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔