خیر پور :تعلیم پر اجلاس ،وی آئی پی کلچر واضح نظر آیا

شائع 10 جنوری 2016 05:31pm

qaim_imagee

خیر پور :خیرپور میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اکثر وزرائ یا تو سوتے رہے، یا پھر موبائل پر مصروف رہے، وی آئی پی کلچر کا سسٹم کا نظارہ بھی دیکھنے میں آیا۔

سندھ میں وی آئی پی کلچر اور موبائل کلچر ساتھ ساتھ،خیرپور میں وزیراعلیٰ سندھ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے۔

قائم علی شاہ کے ہمراہ تھا اٹھارہ گاڑیوں کا لاہو لشکر،اجلاس تو تھا تعلیم کے فروغ کے لیے،لیکن وزراءیا تو سوتے رہے، یا پھر موبائل پر مصروف رہے۔انتہائی اہم اجلاس، اور ایس ایس پی پیر محمد شاہ سو رہے ہیںاور تو اور قائم علی شاہ کے صاحبزادے موبائل فون کا استعمال بھی شاید اجلاس میں ہی کرتے ہیں۔جبھی تو تمام تر توجہ سیل فون پر مرکوز کیئے بیٹھے ہیں۔