سیف علی خان اپنے بیٹے کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟
ممبئی:بولی وڈ کی مشہور جوڑی سیفینا کے گھر گزشتہ برس 20 دسمبرکی شام ایک خوبصورت سے بیٹے نے جنم لیا جس کا نام 'تیمور علی خان پٹودی'رکھا گیا۔
تیمور نے سیفینا کی زندگی خوشیوں سے بھردی،لیکن بھارتیوں کو ان کی خوشی راس نہ آئی اور انہوں نے تیمور کے نام کولے کر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔
بھارتی عوام کے مطابق سیف علی خان کو اپنے بیٹے کا نام تیمور نہیں رکھنا چاہئے تھا کیونکہ 14ویں صدی میں ترکی سے تعلق رکھنے والے حکمران 'تیمورلنگ'نے بھارت پر قبضہ کرلیا تھا۔

تاہم سیف،کرینہ نے اپنے بیٹے پر ہونے والی اس تنقید پر مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی اور بظاہر کسی ردعمل سے گریز کیا،لیکن اب لگتا ہے سیف علی خان اس تنقید کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنے بیٹے کانام تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کانام تبدیل کرنا چاہتے ہیں،لیکن کرینہ کپور اپنے شوہر کے اس فیصلے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں۔
کرینہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ 'تنقید کرنے والوں کے علاوہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو تمہارے اس فیصلے کی عزت کرتے ہیں،لہٰذا تم ایسا نہیں کرسکتے،تو جواب میں سیف نے کہا تم ٹھیک کہہ رہی ہو لیکن میں یہ لوگوں کے لیے نہیں کررہا،میں نہیں چاہتا میرا بیٹا 'غیر مقبول ہو'،ہو سکتا ہے کہ تیمور جب ایک یا دو سال کا ہوجائے ہم اس کا نام تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
سیف علی خان نے مزید کہاکہ بہت سوچنے کے بعد میں نے اس فیصلے کو منسوخ کردیا،کیونکہ اس کے پیچھے غلط وجوہات تھیں،اگر مجھے کبھی مستقبل میں ایسا محسوس ہوا کہ میرے بیٹے کو اسکول میں نام کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں تو میں دوبارہ اپنے فیصلے پر غور کروں گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔