کپل نے کرشنا کواس بار بھی مات دے دی
ممبئی:بولی وڈ کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما ان دنوں اپنے کامیڈی شو 'دی کپل شرماشو'کے باعث ایک بار پھر وہی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں جو اس سے قبل کامیڈی نائٹ کو حاصل تھی۔
ڈی این اے انڈیا کے مطابق اس ہفتے شو میں بولی وڈ کے جانے مانے اداکار گووندا نے شرکت کا وعدہ کیا ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ کپل کے مقابلے میں گووندا کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کا شو 'کامیڈی نائٹس بچاؤ'بھارتی نجی چینل سے نشر کیا جاتا ہے ،لیکن گووندا نے اپنے بھانجے کے شو کی بجائے کپل کے شو کو ترجیح دی ہے۔
اس ہفتے شو میں گووندا اور اداکار شکتی کپور اپنی آنے والی فلم 'آگیا ہیرو'کی تشہیر کے سلسلے میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ ماضی میں گووندا اور شکتی کپور کی جوڑی نے سُپر ہٹ فلم 'راجا بابو 'میں کام کرکے لوگوں کے دل جیت لیے تھے ،یہ جوڑی ایک بار پھر مداحوں کو دیوانہ بنانے آرہی ہے۔
خیال رہے کہ ماموں بھانجے کا رشتہ ان دنوں کچھ ٹھیک نہیں ہے،گووندا کی کرشنا پر کپل کو ترجیح دینے کے پیچھے یہ ہی اہم وجہ ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔