سعودیہ ،ایران کشیدگی ،داعش کو فائدہ پہنچنے کا خدشہ
اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کوجنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا۔ کہتے ہیں سعودیہ ایران کشیدگی سے داعش کو فائدہ پہنچے گا۔ داعش کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اورعالمی برادری کا مربوط کرداردرکار ہے۔
ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرانے رحمان ملک میدان میں آگئے۔رحمان ملک نے سعودی عرب ایران کشیدگی پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کوخط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کشیدگی کا خاتمہ اورامن کا قیام اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ مشرق وسطی کشیدگی خاتمے کیلئے کردارادا کرے۔ سعودیہ ایران کشیدگی خاتمے کے اقدامات کے تعین کے لئے جنرل اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔
سینیٹررحمان ملک نے خط میں کہا ہے کہ سعودیہ ایران کشیدگی سے داعش کوفائدہ پہنچے گا۔ داعش کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ عالمی برادری کا مربوط کرداردرکارہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔