ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب ، آزاد کشمیر ، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی اسلام آباد میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماءمرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی ایک سو چورانوے کلومیٹر تھی ، زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے ،، شدید سردی میں گھروں سے باہر نکل ایئے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پنجاب میں لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، حافظ آباد ، سیالکوٹ ، قصور ، ننکانہ ، کالا شاہ کاکو ، بورے والا ، فیصل ا ٓبادچنیوٹ ، بہاولپور ، ساہیوال اور مری جبکہ
خیبرپختونخوا میں پشاور ، ایبٹ آباد ، صوابی ، شانگلہ ، سوات اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جب کہ پشاور میں زلزلے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔