کچی آبادیوں کے مسائل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
اسلام آباد:کچی آبادیوں کے مسائل سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی،جسٹس قاضی فائز عیسی کہتے ہیں غریبوں کو چھت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ کے روبرو کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت ماہرین کے ورکنگ گروپ کی تیارکردہ رپورٹ پیش کر دی گئی۔کچی آبادیوں کے وکیل عابد حسن منٹوکا کہنا تھا کہ رپورٹ وزارت ہاوٴسنگ،تعمیرات،نجی کمپنیوں،سی ڈی اے،وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے مکمل کی گئی، کچی آبادیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیئے کہ غریب اورمتوسط طبقے کیلئے کوئی ہاوٴسنگ اسکیم نہیں، ایسی اسکیمیں نہ ہونے کے باعث لوگ قبضہ کی طرف مائل ہوتے ہیں،غریبوں کو بھی چھت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،جسٹس اعجازافضل خان نے کا کہنا تھا کہ حکومت کو رپورٹ پرعملدرآمد کے طریقہ اورٹھوس ضمانت دینا ہوگی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت رپورٹ پرعملدرآمد یقینی بنائے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔