پورے ملک کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں،سرفراز بگٹی

شائع 13 جنوری 2016 07:55am

sarfraz-dhoka

کوئٹہ:وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیکیورٹی رسک قرار نہ دیا جائے۔

کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز پر دھماکے کے بعد وزیر داخلہ بلوچستان جائے وقوعہ پر پہنچے،میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش ہے یا نہیں،تحقیقات جاری ہیں،عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور بلوچستان کوپرامن بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں اور لڑتے رہیں گے،پورے پاکستان کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔

صوبائی وزیر رحمت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے قربانی دے کر انسداد پولیو مہم کو ناکام ہونے سے بچایا، پرامن بلوچستان کے قیام کی کوششیں جاری رہیں گی۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی کی تبدیلی سیکوئی فرق نہیں پڑتا،ہم پہلے بھی حکومت میں تھے اور اب بھی ہیں۔