خیرپورمیں سرچ آپریشن،ایک اہلکار شہید،ایک ڈاکو ہلاک
خیرپور کے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، چار ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا۔
خیرپور کے علاقے گمبٹ کے قریب کچے میں پولیس نے ڈاکوو¿ں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،گزشتہ رات سے شروع ہونے والے آپریشن میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا،آپریشن کے دوران پانچ ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک ڈاکو دم توڑ گیا۔ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔