گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کیخلاف قرار داد منظور
مظفر آباد:آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کی گلگت بلتستان کوپاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کے خلاف قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی،اجلاس میں سیاسی جماعتوں پرمشتمل آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کے اسپیکرسردارغلام صادق کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ آزادکشمیرچوہدری لطیف اکبراورمسلم کانفرنس کے رکن اسمبلی سردارسیاب خالد کی جانب سے قراردادوں کومتفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے اورایک معاہدے کے تحت پاکستان کے انتظامی کنٹرول میں ہے۔اسے صوبہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیرکمزورہوگی،قرارداد میں گلگت بلتستان کے عوام کو آزادکشمیر کے شہریوں کے سیاسی،سماجی اورمعاشی حقوق دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔