اسپتال میں اندھادھند فائرنگ سے قتل کا ملزم شدید زخمی

شائع 13 جنوری 2016 01:34pm

lahore

لاہور:لاہور کے جناح اسپتال میں اندھادھند فائرنگ سے قتل کا ملزم شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا ملزم اظہر زخمی حالت میں جناح اسپتال میں زیر علاج تھا کہ مقتول کے پوتے حارث نے اسپتال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔پولیس حراست میں موجود اظہر کو تین گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔

فائرنگ سے ایمرجنسی وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے حارث کو گرفتار کرلیا۔

واقعہ کے خلاف ڈاکٹروں نے کام بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔