وینا ملک کی شوبز میں دھماکے دار واپسی

شائع 03 اپريل 2017 05:32am

veena2

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل وینا ملک  ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں اس بار ان کا نیا روپ دیکھ کر لو گ حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر وینا ملک کی  ویڈیو جاری  کی گئی ہے جس میں ان کی  نئی تصاویر سامنے آئی ہیں   تصاویر میں وینا   ماڈلنگ کرتی نظر آرہی ہیں ،لیکن انہیں دیکھنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے جیسے  وینا لوگوں کو اپریل فول بنارہی ہیں۔

لہٰذا وینا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر  ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ٹیم سے لوگوں کو متعارف کرواتے ہوئے  ویڈیو شوٹنگ کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ وینا ملک اسد خٹک کے ساتھ شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے دور ہوگئی تھیں لیکن   3 سال بعد انہوں نے ایک بار پھر   نئے انداز میں انٹری دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔

یاد رہے کہ  گشتہ کچھ عرصہ قبل وینا ملک کی شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبروں نے  میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا تھا لیکن چند بااثر شخصیات  کی جانب سے معاملات ٹھیک کروانے پر دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔

veena1

veena3

Image may contain: 1 person

veeena4