سوات میں لڑکی کوکوڑے مارنے ویڈیو جعلی نکلی
اسلام آباد:سوات میں سترہ سالہ لڑکی چاند بی بی کوکوڑے مارنے ویڈیو جعلی نکلی۔سپریم کورٹ نے چاند بی بی کوکوڑے مارنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔
جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سوات میں سترہ سالہ لڑکی چاند بی بی کوکوڑے مارنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ حکومتی وکیل نایاب گردیزی عدالت میں پیش ہوئے۔ نایاب گردیزی نے عدالت کو بتایا کہ چاند بی بی اوراسکے شوہرنے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا کہ ایسا واقعہ ہوا ہی نہیں۔ چاند بی بی اوراس کوشوہرکے بیان کے بعد تھانہ میں درج ایف آئی آربھی ختم کردی گئی۔
جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ غالباً کوڑے مارنے سے متعلق ویڈیو جعلی تھی۔ اس ویڈیو کوصرف سوشل میڈیا پرجاری کیا گیا۔ عدالت نے لڑکی اوراسکے شوہرکے بیان کی روشنی میں ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔