دھوم 3 سے کترینہ کے سین کیوں ہٹائے گئے؟
فائل فوٹوعامر خان نے وجے کرشنا آچاریا کی دھوم 3 سائن کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا کیوں کہ ایسا سمجھا جاتا تھا کہ ان کازیادہ رجحان آرٹسٹک سنیما کی جانب ہے۔ لیکن انہوں دھوم 3میں کام کیا جو سال 2013کی انتہائی کامیاب فلم ثابت ہوئی۔
اگرچہ عامر خان کا فلم کی کامیابی میں ایک بڑا کردار تھا لیکن مکمل نہیں کیوں کہ فلم میں کترینہ کیف، ابھیشک بچن اور اُدے چوپڑابھی اہم کردارادا کر رہے تھے۔
کترینہ کا فلم میں مزید رول ہوتا لیکن بظاہر عامر نے ان کے کچھ سینز ہٹوادیئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق فلم سازوں نے کترینہ کے ساتھ فلم میں موجود سینز کے علاوہ سینزاور ایک گانا مزید فلمایا تھا، لیکن عامر کے اصرار پر انہیں فلم سے کاٹ دیا گیا۔ عامر کاخیال تھا کہ وہ گانا اور سینز،فلم کے ربط کو خراب کر رہے تھے۔
عامر جو فلم سازوں پر عموماً اپنے تخلیقی فیصلے صادر کرتے ہیں، انہوں نے کترینہ کا ایک پورا سیکوئنس فلم سے نکال دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ فلم میں کترینہ کے کردار کے نمو میں اہم تھا کیوں کہ پس پردہ وہ اپنی پچھلی کہانی بتا رہی تھیں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔