ماہرہ خان بھارتی اداکاراؤں کیلئے خطرہ بن گئیں؟
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ واحد اور خوش قسمت اداکارہ ہیں جنہیں بولی وڈ میں کنگ خان کے ساتھ پہلی فلم کرنے کا موقع ملا۔
ماہرہ اور شاہ رخ نے ایک ساتھ فلم"رئیس"میں کام کرکے لوگوں کے دل جیت لیے اس فلم نے ماہرہ پر شہرت اور دولت دونوں کے دروازے کھول دئیے،فلم رئیس 2017 کی 100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی۔
سال 2017 کی پہلی سہ ماہی میں ماہرہ کے ساتھ بھارت کی ٹاپ ہیروئنز جیسے عالیہ بھٹ، یامی گوتم،ہما قریشی،دیپیکا پڈوکون،کنگنا رناوت اور شردھا کپور نے بھی بڑے پروجیکٹس میں کام کیا لیکن ماہرہ ان تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتےہوئے بازی لے گئیں اور اب تک کی سب سے زیادہ آمدنی والی اداکاراؤں کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔
آئیے دیکھتے ہیں 2017 کی پہلی سہ ماہی میں کون سی اداکارہ کتنا کمانے میں کامیاب رہی۔
ماہرہ خان
اس فہرست میں پہلے نمبر پر ماہرہ خان براجمان ہیں جن کی فلم'رئیس'نے 137.52 کروڑ کا بزنس کیا ،بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باعث ماہرہ فی الحال کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کررہیں لیکن وہ رواں سال میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
یامی گوتم
ہرتیک روشن کے ساتھ فلم"قابل"میں اندھی لڑکی کا کردار اداکرنے والی یامی گوتم کی فلم 130.27 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی،اس آمدنی کے ساتھ وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ہما قریشی
بھارت کی خوبصورت اداکارہ ہما قریشی فلم"جولی ایل ایل بی2"میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں ،فلم 116.92 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی اس لحاظ سے ہما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ اور ورون دھون کا جادو ایک بار پھر چل گیا اور فلم"بدری ناتھ کی دلہنیا"نے 114.24 کروڑ کما کر عالیہ کو چوتھی پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔
دیپیکا پڈوکون
اپنی پہلی ہالی وڈ فلم "ٹرپل ایکس آف زینڈر کیج"کے باعث دیپیکا نے شہرت تو خوب حاصل کی لیکن کمائی میں پیچھے رہ گئیں ان کی فلم نے بھارت میں صرف 31.01کروڑ کمائے لہٰذا دیپیکا پانچواں نمبر حاصل کرسکیں۔






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔