فواد خان کی بیٹی کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
پاکستان کے پر کشش اداکار فواد خان کی اداکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی شوبز انڈسٹری میں بھی کیا جاتا ہے،ان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارتی شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔
مقامی ویب سائٹ کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے فواد کے دل میں صرف ان کی فیملی بستی ہے ،وہ اپنی اہلیہ صدف اور دونوں بچوں سے بالکل اسی طرح محبت کرتے ہیں جیسے ایک عام والد اپنے بچوں سے کرتا ہے۔
حال ہی میں فواد خان کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ نظر آرہے ہیں ،ان تصاویر میں فواد کی بیٹی بھی موجود ہے ،یہ تصاویر کسی سالگرہ کی تقریب کے دوران لی گئی ہیں جس میں فواد اپنی فیملی کے ساتھ بھرپور انجوائے کررہے ہیں۔
تصاویر دیکھئے

فواد خان اپنے بیٹے اور بیوی کے ہمراہ


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔