صباء قمر  بھارتی فلم انڈسٹری کے گن گانے لگیں

شائع 10 اپريل 2017 08:18am

saba1

پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ صباء قمر  کی پہلی بھارتی فلم"ہندی میڈیم"کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے جسے  مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہورہی ہے،ٹریلر میں صباء کی اداکاری دیکھ کر  انہیں کافی سراہا بھی جارہا ہے۔

ابھی صباء کی پہلی ہندی فلم ریلیز بھی نہیں ہوئی ہے کہ وہ بھارتی سینما کے گن گانے  لگیں ،ان کا کہنا ہے کہ "دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے،ہم کن جھگڑوں میں پڑے ہیں ،نکل آئیں ان چیزوں سے باہر"۔

بی بی سی اردو کے مطابق  صباء نے  بھارتی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فلم"ہندی میڈیم"میں کام کرنے کا تجربہ بےحد اچھا رہا  ،کئی لوگوں نے فون کرکے ان کے کام کو سراہااور مبارک باد دی۔

فلم کی تشہیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  اس وقت دونوں ممالک کے حالات  ایسے نہیں ہیں کہ  وہ وہاں جاسکیں  لیکن جیسے ہی حالات بہتر ہوئے وہ بھارت  جائیں گی ،کیونکہ جہاں پیار ہوتا ہے وہاں  لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں ،سب ٹھیک ہوجائے گا۔

عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں صباء کا کہنا تھا  کہ  ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا  ،عرفان بہت عاجز اور ملنسار انسان ہیں انہیں دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ وہ سُپر اسٹار ہیں۔