وٹامن کی کمی ظاہر کرنے والی 5 علامات

شائع 10 اپريل 2017 07:25am

VITAMINPIC

وٹامن کی کمی کی شکایت آج کل  لوگوں میں بہت عام ہو گئی ہے،اس کی  اصل وجہ  عموما ناقص غذا ہو سکتی ہے ۔

وٹامن کی کمی ہمارے جسم کو کمزور کر دیتی ہے جس کیوجہ سے کوئی بھی بیماری یا وائرس ہمارے جسم پر جلد حاوی ہونے کی طاقت رکھتا ہے۔

ہم آپ کو بتائیں گے کچھ ایسی علامات کے بارے میں بتائیں گے  جن کے زریعے آپ کو یہ جاننے میں آسانی ہو گی کہ کہیں آپ بھی کسی وٹامن کی کمی کا شکار تو نہیں ہو رہے۔

زرد رنگ ہوجانا

اگر آپ کا رنگ آہستہ آہستہ پیلاہٹ کا شکار ہو رہا ہے،اور آپ کو مسلسل تھکاوٹ اور سستی محسوس ہو رہی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ وٹامنB12  کی کمی کا شکار ہیں۔اس کمی کو دور کرنے کے لئے آپ کو ایسی چیزیوں کا استعمال کرنا پڑے گا جس میں وٹامن B12 وافر مقدار میں موجود ہو، جیسے کہ گوشت،مچھلی،اور دوسری سمندری غذائیں وغیرہ۔

بے جان اور خشک بال

اگر آپ کو اپنے بال  بےجان اور خشک محسوس ہو رہے ہیں،ساتھ ہی خشکی کی شکایت بھی ہو رہی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جسم وٹامن B7 کی کمی کا شکار ہے۔اس کی وجہ اینٹی بائیٹک کا استعمال بھی ہو سکتا ہے۔

وٹامن B7 کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سبزی،پھل،دال،مشروم،گوشت،مچھلی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

سوجی ہوئی آنکھیں

اگر آپ کوکچھ  دنوں سے اپنی آنکھوں کے گرد اور دوسرے اعضاء میں سوجن محسوس ہو رہی ہے تو آپ آیوڈین کی کمی کا شکار ہیں۔

آیوڈین حاصل کرنے کا سب سے بڑا زریعہ نمک ہے،اس کے علاوہ آیوڈین تمام سمندری غذاؤں(مچھلی، جھینگے) اس کے علاوہ دودھ، دہی اور روٹی میں بھی وافر مقدار میں بھی پایا جاتا ہے۔

بےرنگ ہونٹ

ہونٹوں کا زرد یا پیلا ہوجانا اس بات کی علامت ہے کہ آپ آئرن کی کمی کا شکار ہیں۔اس کی وجہ مسلسل زکام کا رہنا یا جسم کا زیادہ کمزور ہو جانا بھی ہوسکتا ہے،اس کمی کو دور کرنا مشکل نہیں،اپ کو اپنی غذا میں گوشت کا استعمال زیادہ کرنا ہےاور تھوڑے عرصے کے لئے ایسی چیزیں جن میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو ان کا استعمال نہ کرنا۔

مسوڑوں سے خون کا آنا

مسوڑوں سے خون کا آنا وٹامن C کی کمی کی علامت ہے،جس کی وجہ سے آپ کے جسم سے قوتِ مدافعت ختم ہو جاتی ہے،ساتھ ہی دانتوں،مسوڑوں میں تکلیف، پٹھوں میں درد کی شکایت بھی عام ہو جاتی ہے۔وٹامن C کینو،موسمی،لیموں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اگر آپ کو ان علامات کا سامنا ہے تو اپنے غذا میں وٹامن سے بھرپور اشیاء کا استعمال کیجئیے اور فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں،تا کہ صحیح طرح آپ کی بیماری کی تشخیص ہو سکے۔