ہم شکل افراد کی حیران کردینے والی 10 تصاویر
دنیا ایک ایسا راز ہے جس میں ہر دن کچھ نہ کچھ نیا اور انوکھا ہوتا رہتا ہے،کہتے ہیں ہماری اس خوبصورت دنیا میں ایک دوسرے سے مشابہت رکھنے والے افراد موجود ہوتے ہیں لیکن اپنی زندگی میں خود سے مشابہت رکھنے والے افراد کو دیکھنا مشکل اور کبھی کبھی ناممکن ہو جاتا ہے۔
لیکن میڈیا نے اس مشکل کو آسان کردیا ہے ،اب دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہر شخص کے بارے میں صرف ایک کلک کی دوری پر پوری معلومات حاصل کر لینا بالکل بھی مشکل نہیں پھر چاہے وہ آپ کا ہم شکل ہی کیوں نہ ہو۔
یہاں ایک دوسرے سے بے انتہا مشابہت رکھنے والے چند مشہور افراد کی تصاویر پیش کی جارہی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔
Daniel Radcliffe
ہیری پوٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی وڈ کے جادو گر ڈینئل ریڈ کلف المعروف ہیری پوٹر کو کون نہیں جانتا ہیری بڑوں کے ساتھ بچوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں ،لیکن کیا آپ یقین کریں گے کہ اوپر دی گئیں دو تصاویر میں سے ایک ہیری کی جبکہ دوسری ان کے ہم شکل کی ہے ،جی ہاں دوسری تصویر روس سے تعلق رکھنے والے نکولائی کی ہے جو حیرت انگیز طور پر ہیری سے مشابہت رکھتے ہیں۔
Julia Roberts
ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ جولیا رابرٹس کی اس ہم شکل خاتون کے بارے میں ممکنہ طور پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ ابھی تک فلموں سے دور کیوں ہے؟
George Clooney
مشہور ہالی وڈ اسٹار جارج کلونی کو فلموں میں اسٹنٹ کرنے کیلئےا پنے ہم شکل کو تلاش کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ بالکل ان کے جیسا نظر آنے والا ایک انسان ترکی میں موجود ہے۔
Danny DeVito
اداکار ڈینی کا ہم شکل برازیلین شہری بھی کچھ کم مشہور نہیں ہے ،وہ بہت خوشی سے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ تصاویر کھینچواتا ہے اور انجوائے کرتا ہے۔
Morgan Freeman
ہالی وڈ کے معروف اداکار مورگن کے خدوخال میکسیکو کے کُک (باورچی)سے ملتے جلتے ہیں۔
Barack Obama
امریکا کی تاریخ کے اب تک کے سب سے مقبول صدر براک اوباما سے مشابہت کے باعث انڈونیشیا کے فوٹو گرافر کی قسمت اور زندگی اس وقت بالکل تبدیل ہو گئی جب ان کے دوستوں نے ان میں اور اوباما میں بے انتہا مشابہت کو نوٹس کرنا شروع کیالہٰذا انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر دنیا گھومنے کا فیصلہ کیا جہاں انہیں بے حد سراہا گیا۔
Jim Carrey
سُپر ہٹ فلم"دی ماسک"کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے ہالی وڈ اداکار جم کیری کے ہم شکل روس میں رہائش پزیر ہیں۔
Kanye West
مشہور گلوکار کینی ویسٹ کے مصر میں رشتے دار ہیں؟اگر نہیں تو یہ شخص کینی سے اتنی مشابہت کیوں رکھتا ہے،یاد رہے اس کے دوست اسے کینی ایسٹ بلانا پسند کرتے ہیں۔
Matthew Perry
خوبرو اداکار میتھیو کے ہم شکل ہمیشہ سے یہ بات کہتے ہیں کہ لوگ انہیں شہر کی گلیوں میں روک کر پوچھتے ہیں کہ ہم آپ کو جانتے ہیں لیکن وہ بلاشبہ میتھیو ہی کی بات کررہے ہوتے ہیں۔
Ryan Gosling
حا ل ہی میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم"لالالہ لینڈ"میں مرکزی کردار اداکرنے والے خوبرو اداکار ریان کے ہم شکل نے اپنی تصویر آن لائن شیئر کرکے لکھا کہ وہ ابھی تک سنگل ہیں ہمیں یقین ہے کہ ریان کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ بے انتہا مشابہت کے باعث کہیں ریان کی نجی زندگی میں مسائل نہ پیدا ہو جائیں۔
























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔