سجل علی کی انسٹاگرام پرشیئر کی جانے والی ان تصاویر نے لوگوں کو آبدیدہ کردیا

سجل علی کا شمار پاکستان کی خوبرو اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے ،وہ نہ صرف اداکاری کمال کرتی ہیں بلکہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد اب سجل علی نے بھارتی فلم انڈسٹری کا رخ کرلیا ہے اور وہ بہت جلد سری دیوی کے ساتھ فلم"مام'میں نظر آئیں گی۔
گزشتہ ماہ سجل علی کی والدہ اس دنیا کو چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے چلی گئیں ،اس سانحے پر سجل اور صبور علی کے ساتھ پوری شوبز انڈسٹری ان کے دکھ میں برابر کی شریک تھی ،سجل اپنی والدہ کو کھو کر بہت دکھی ہیں اور اپنے دکھ کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر بھی کیا ہے۔
اپنی والدہ کی یاد میں کی جانے والی سجل علی کی پوسٹ کسی کا بھی دل دکھی کرسکتی ہیں ،انہوں نے انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں اپنی ماں سے کتنی محبت تھی۔
ایک تصویر میں چھوٹی بچی نظر آرہی ہے جو اپنی ماں کی شبیہ بناکر اسے یاد کررہی ہے سجل نے یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا "اے زندگی گلے لگالے"
جبکہ دوسری تصویر میں سجل علی نے اپنی اور والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص پورے شہر کو ویران کرگیا"
Bichra kuch is ada se k rut hi badal gayi Ek shaks puray sheher ko veraan kar gaya! A post shared by Sajal Ali Firdous (@sajalaly) on
جبکہ ایک اور پوسٹ میں سجل علی نے آنکھوں سے بہتے ہوئے آنسو کی تصویر لگا کر لکھا ہے کہ" میری نظر ڈھونڈے تجھے سوچوں یہ ہی تو آکے تھامے گی ماں"
ایک اور جگہ اپنی والدہ کی تصویر کے ساتھ پیغام درج کیا ہے"میں یہ سننے کیلئے ترس گئی ہوں کہ سجل میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں"
I miss hearing you say "lloveyousajla" :( A post shared by Sajal Ali Firdous (@sajalaly) on
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔