جیا بچن اپنی ہی حکومت پر برس پڑیں
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن فلموں سے تقریباً کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں،اور اب انہوں نے اپنی ساری توجہ سیاست پر مرکوز کی ہوئی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جیا بچن (سماج وادی پارٹی کی ایم پی اے)نے بدھ کے روز راجیا سبھا میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب برسیں انہوں نے کہا کہ حکومت "گائے"کا تحفظ کرنے میں مصروف ہے نہ کہ عورت کا۔
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے نوجوان لیڈر کی جانب سے بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کے سر کی قیمت 11 لاکھ روپے مقرر کرنے کے اعلان پر جیا بچن سخت غصے میں آگئیں اور کہا کہ "آپ کو خواتین کے تحفظ کیلئے قدم اٹھانا چا ہئے ،آپ گائے کی حفاظت تو کررہے ہیں لیکن خواتین پر آج بھی ظلم کیے جارہے ہیں"۔
یاد رہے کہ بھارتی انتہا پسند جماعت ہندو تواکی جانب سے گائے کی حفاظت کیلئے چلائی جانے والی مہم کو روکنے پر حکمراں جماعت بی جے پی ناکام رہی ہے جس کے باعث وہ سخت تنقید کی زد میں ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں گائے کو مقدس سمجھاجا تاہے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے مسلمانوں کیخلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں گائے کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں ہے اور مذبح خانوں کو فوری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس سے لوگوں کا روز گار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔